شاداب خان ایسا ناقابل یقین ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب جو 79 سالوں میں کوئی دوسرا کرکٹر قائم نہیں کر پایا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مئی 2018 00:51

شاداب خان ایسا ناقابل یقین ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب جو 79 سالوں میں کوئی دوسرا کرکٹر قائم نہیں کر پایا
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) شاداب خان ایسا ناقابل یقین ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب جو 79 سالوں میں کوئی دوسرا کرکٹر قائم نہیں کر پایا۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 8وکٹوں پر 350رنز سکور کرلیے ۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

کھیل کے پہلے سیشن میں پاکستان کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی صورت میں گری، وہ 39 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے۔ گرین کیپس کو تیسرا نقصان 119 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اظہر علی 50 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔

مہمان ٹیم کو چوتھا نقصان اسد شفیق کی صورت میں ہوا جو 100 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 9 رن بنا کر انتہائی غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔68کے انفرادی سکور پر بابر اعظم سٹوکس کی ایک گیند کلائی پر لگنے سے زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے، شادا ب خان اور فہیم اشرف نے ایک بار پر72رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد فہیم اشرف37رنز بنا کر اینڈرسن کی دوسری وکٹ بنے،شاداب خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ52رنز بنا کر سٹوکس کا شکار بن گئے۔

اپنی اس نصف سینچری سے شاداب خان نے ایک شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ شاداب خان 79 برس کے دوران لارڈز کرکٹ گراونڈ پر نصف سینچری اسکور کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ جبکہ شاداب خان مجموعی طور پر لارڈز پر نصف سینچری اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین بلے باز ہیں۔
وقت اشاعت : 26/05/2018 - 00:51:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :