لاہور اور کراچی کی اداکارائوں کے درمیان کرکٹ میچ کروایا جائے ‘عینی طاہرہ

پیر 11 جون 2018 13:38

لاہور اور کراچی کی اداکارائوں کے درمیان کرکٹ میچ کروایا جائے ‘عینی طاہرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کی تجویز پیش کر دی۔

(جاری ہے)

قتالہ الیون کی نائب کپتان عینی طاہرہ نے کہا کہ حال ہی میں اداکارائوں اور ٹی وی ماڈلز کے درمیان کرکٹ میچ کی سیریز کھیلی گئی جس میں اداکارائوں کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی یہ انتہائی خوشگوار تجربہ تھا اور جس قدر میچ دیکھنے کے لئے لوگ آئے اس سے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ عید الفطر کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکارائوں اور لاہور کی اداکارائوں کے درمیان کرکٹ میچ کی سیریز کروائی جائے جس کو نیشنل ایونٹ کا درجہ دیا جائے ،اس حوالے سے میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمن میں اقدامات کریں اور ہمیں تمام سہولتیں فراہم کریں اس میچ سے بین الاقوامی طور پر پاکستان کا روشن امیج سامنے آئے گا ۔
وقت اشاعت : 11/06/2018 - 13:38:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :