شائقین ہاکی کے انتظار کی گھڑیاں ختم،چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23جون سے لے کر یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہوگا

جمعہ 22 جون 2018 12:51

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) شائقین ہاکی کے انتظار کی گھڑیاں ختم ۔چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23جون سے لے کر یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہوگا جس میں پاکستان ،ارجنٹائن ،آسٹریلیا ،بیلجئیم، ،بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 23جون کو ہوگا ۔

24جون کو پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

26جون کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ کے ساتھ اور 28جون کو ارجنٹائن اور 29جون کو بیلجیم کے ساتھ ہوگا ۔پاکستان ٹیم کو تین بارچیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل حاصل کرنے کا شرف حاصل رہا ہے ۔ ۔ قومی ہاکی ٹیم کی18رکنی حتمی اسکواڈ میں ایم رضوان سینئر ( کپتان )،عمران بٹ ،ایم عرفان سینئر ،مببشر علی ،علیم بلال ،عماد شکیل بٹ ،توثیق ارشد ،راشد محمود ،تصور عباس ،ابوبکر ،ایم عرفان جونیئر ،ارسلان قادر ،عمر بھٹہ ،شفقت رسول ،علی شاہ ،افضل یعقوب اور اعجاز احمد شامل ہیں ۔مینجر حسن سردار ،ہیڈ کوچ رولینٹ کیلتمان ،اسسٹنٹ کوچز محمد ثقلین اور ریحان بٹ شامل ہیں
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 12:51:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :