پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے ملکی کرکٹ بہتر ہوئی، شاہد آفریدی

کھیلوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، سابق کپتان کی گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 18:58

پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے ملکی کرکٹ بہتر ہوئی، شاہد آفریدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی اور قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بھی نمایاں فرق آیا ہے۔ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے تو وہ بہترین پرفارمر ثابت ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، سپر باکسنگ لیگ سے ہمارے باکسروں کی مالی حالت بھی پہلے سے بہت بہتر ہوجائے گی
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 18:58:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :