قومی کرکٹ کپتان کے اعزاز میں کراچی کے اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

خدمات کو سرہاتے ہوئے سونے کا میڈل پہنایا گیا دورہ زمبابوے آسان نہیں، کوشش کریں گے وہاں جا کر اچھا پرفارم کریں، سرفراز

جمعہ 22 جون 2018 22:52

قومی کرکٹ کپتان کے اعزاز میں کراچی کے اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ کی جانب سے تقریب کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) قومی کرکٹ کپتان سرفراز احمد کے اعزاز میں کراچی کے اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسٹار کرکٹر کی خدمات کو سرہاتے ہوئے انھیں سونے کا مڈل پہنایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ابھی بن رہی ہے، زمبابوے کے دورے پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ کپتان احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ سے لا علم نظر آئے کہتے ہیں جس کھلاڑی کی جب ضرورت ہوگی اسے موقع دیا جائے گا۔ سرفراز احمد نے پی آئی اے انتظامیہ سے بھی شکوہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو روزانہ حاضری لگانے کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔۔
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 22:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :