ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ

(سرکٹ ٹو) مین اور ویمن کے مین رائونڈ کے دوسرے روز کوارٹرفائنلز مکمل

جمعرات 28 جون 2018 21:43

ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن کے مین رائونڈ کے دوسرے روز کوارٹرفائنلز مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر ایس این جی پی ایل کے سپورٹس سیل کے جنرل سیکرٹری اشرف ندیم، سپورٹس آفیسر محمد ہارون، منیجر فرخ امین، پاکستان سکواش فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ طاہر خانزادہ، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری شیراز سلیم ، وائس پریذیڈنٹ طارق فاروق رانا، عاصم امین، محمد عمران،شعیب مسعود کوچز،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تمام کوارٹرفائنلز انتہائی دلچسپ رہے۔ بوائز کے پہلے کوارٹرفائنل میں فرحان زمان نے کاشف آصف کو 11/6, 11/5, 11/9 سے، فرحان محبوب نے عاصم خان کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد79 منٹ میں 7/11, 11/9, 13/11, 8/11, 11/6 سے ، طیب اسلم نے عماد فرید کو 67 منٹ میں 9/11, 11/3, 12/10, 9/11, 11/9 سے جبکہ چوتھے کوارٹرفائنلز میں احسن ایاز نے سید اذلان امجد کو 7/11, 11/3, 11/4, 11/5 سے ہرا کر سیمی فائنلزکیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گرلز کے پہلے کواٹرفائنل میں صائمہ شوکت نے نورین شمس کو 11/0, 11/2, 11/3 سے، مدینہ ظفر نے زہاب کمال کو 11/4, 11/3, 11/6 سے، فائزہ ظفر نے نور الہٰدی کو 11/3, 11/6, 11/6 سے جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں رفعت خان نے دلچسپ مقابلے کے بعد 42 منٹ میں زویا خالد کو 9/11, 11/3, 9/11, 11/4, 11/5 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آج بروز جمعتہ المبارک 29 جون کو پہلا سیمی فائنل صائمہ شوکت اور مدینہ ظفر کے درمیان 2.30 پر، دوسرا سیمی فائنل فائز ہ ظفر اور رفعت خان کے درمیان 3.15 پرسنٹرکورٹ پر ہوگا۔ بوائز کا پہلا سیمی فائنل فرحان زمان اور فرحان محبوب کے درمیان چار بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل طیب اسلم اور احسن ایاز کے درمیان 4.45 پر ہوگا۔
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 21:43:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :