بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کالی آندھی کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل (کل) پریکٹس میچ کھیلے گی

منگل 17 جولائی 2018 09:20

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل (کل) جمعرات کو پریکٹس میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان بنگال ٹائیگرز کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 2-0 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم دونوں ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 200 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہی تھی اور اب اسے ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 25 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 28 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 09:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :