شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے آٹھویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

اتوار 22 جولائی 2018 16:40

بلاوایو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے آٹھویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 18 رنز بنا کر 7 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں، یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے اور سلیم ملک 7170 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 16:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :