ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکرکا19سال پراناریکارڈ توڑ دیا

یہ ان کی 22 ویں ٹیسٹ سنچری ہے جس کے لیے انھوں نے مجموعی طور پر 113 اننگز کا سہارا لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 اگست 2018 14:34

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکرکا19سال پراناریکارڈ توڑ دیا
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 اگست 2018 ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ میں اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ویرات کوہلی نے 4 برس قبل انگلش سرزمین پر 10 اننگز میں 134 رنز اسکور کیے تھے تاہم اس بار سیریز کی اپنی پہلی ہی اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب رہے، یہ ان کی 22 ویں ٹیسٹ سنچری ہے جس کے لیے انھوں نے مجموعی طور پر 113 اننگز کا سہارا لیا۔

واضح رہے کہ سب سے کم میچز میں 22 ٹیسٹ سنچریاں جڑنے کا ریکارڈ ڈان بریڈ مین کے پاس ہیں جنھوں نے یہ کارنامہ 58 اننگز میں انجام دیا تھا۔سابق بھارتی اوپنر سنیل گواسکر نے101اننگز میں اپنی22ٹیسٹ سنچریاں مکمل کی تھیں ،آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ نے اس کارنامے کو سر انجام دینے کے لیے108اننگز کا سہارا لیا ،لیجنڈری بھارتی سچن ٹنڈولکر نے 1999ءمیں 114ویں ٹیسٹ اننگز میں اپنی 22ویں سنچری سکور کی تھی ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 121 ویں ٹیسٹ اننگز کے دوران 22سنچری سکور کی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل برمنگھم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 285 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تودن کے دوسرے ہی اوور میں محمد شامی نے سیم کیورن کو آﺅٹ کر کے انگلش ٹیم کی بساط 287رنز پر لپیٹ دی، کیورن نے 24رنز بنائے۔بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 50رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن انگلش کپتان نے جیسے ہی سیم کیورن کو باﺅلنگ پر متعارف کرایا، میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔

کیورن نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے اوپننگ شراکت کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ مرلی وجے، شیکھر دھون اور لوکیش راہول کو آﺅٹ کیا تو بھارتی ٹیم 59رنز پر 3وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اور اجنکیا راہانے نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن اسی سکور پر بین سٹوکس نے پہلے 15رنز بنانے والے راہانے کو آﺅٹ کیا اور پھر دنیش کارتھک کو کھاتا کھولنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا۔

پانڈیا 22 رنز بنانے کے بعد کیورن کی چوتھی وکٹ بن گئے۔کوہلی نے چوکے کی مدد سے انگلینڈ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی لیکن انگلش ٹیم نے غلطیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اگلی ہی گیند پر کوہلی کا ایک اور کیچ ڈراپ کر کے سٹار بلے باز کو ایک اور موقع فراہم کیا۔جیمز اینڈرسن نے ایک خوبصورت آﺅٹ سوئنگر پر 10 رنز بنانے والے ایشون کی مزاحمت کا خاتمہ کیا جبکہ شامی کی اننگز بھی انگلش سٹار نے 2کے انفرادی سکور پر تمام کی۔

182رنز پر 8وکٹیں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جلد بھارتی ٹیم پویلین لوٹ جائےگی لیکن کوہلی انگلش باو¿لرز کےخلاف ڈٹ گئے اور انگلش ٹیم کو ڈراپ کیچز کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔سٹار بلے باز نے ایشانت شرما کے ساتھ نویں وکٹ کےلئے 35رنز جوڑے جس میں ایشانت کا حصہ صرف 5رنز کا تھا لیکن انگلینڈ کے لیے آخری وکٹ کا حصول بھی آسان ثابت نہ ہوا۔

اس موقع پر اصل مقابلہ کوہلی اور انگلش باﺅلرز کے درمیان تھا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 22ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد انگلش بالرز کا امتحان لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔بھارتی کپتان نے 10ویں وکٹ کے لیے امیش یادو کے ہمراہ 57رنز کی شراکت قائم کی جس میں ٹیل اینڈر کا حصہ صرف ایک رن تھا اور جب 149 کے انفرادی سکور پر عادل راشد کی گیند پر ان کی اننگز کا خاتمہ ہوا تو بھارتی ٹیم سکور بورڈ پر 274 رنز کا مجموعہ سجا چکی تھی۔کوہلی نے 225 گیندوں پر 149 رنز کی اننگز کے دوران 22 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
وقت اشاعت : 03/08/2018 - 14:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :