باکسر عامر خان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں؟ اعلان کردیا

عمران خان کو پاکستان کے لئے امید کی نئی کرن قرار دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 اگست 2018 15:28

باکسر عامر خان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں؟ اعلان کردیا
لاس اینجلس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2018 ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اورپاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔لاس اینجلس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے عمران خان کو پاکستان کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے لیکن ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے میں فوری طورپرپاکستان نہیں جاسکتا اور نہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر سکوں گا۔

باکسر عامر خان نے عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے، ان کی اولین ترجیح معیشت بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا عمران خان نوجوانوں کو پروموٹ کریں گے اور پاکستان میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے، جس کے باعث ہماری اور ہمارے خاندانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) 115 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے ) کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اوربلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ 
وقت اشاعت : 06/08/2018 - 15:28:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :