محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ پر سائن کرنے کا اعلان کردیا

کبھی پیسے کیلئے نہیں کھیلا، ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں: قومی کرکٹر

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اگست 2018 22:08

محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ پر سائن کرنے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو حال ہی میں دیئے گئے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر قومی ٹیم کے تجربہ کار آل رائوندر محمد حفیظ نے میڈیا پر اپنے حوالے سے چلنے والے خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیشہ عزت اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں۔

(جاری ہے)

ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں۔خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں محمد حفیظ کو اے کیٹیگری سے بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں اور کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2018 - 22:08:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :