عادل رشید کھیلنے کے باوجود بغیر کچھ کیے لاکھوں روپے لے اڑے

بھارت کیخلاف لارڈز میں بیٹنگ آئی نہ بالنگ ملی،کیچ یا رن آﺅٹ بھی نہیں کر سکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 اگست 2018 14:10

عادل رشید کھیلنے کے باوجود بغیر کچھ کیے لاکھوں روپے لے اڑے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اگست 2018 ء) انگلش لیگ سپنر عادل رشید نے بھارت کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔ انہیں پورے میچ کے دوران باﺅلنگ اور بیٹنگ کرنے کا موقع تک نہیں مل سکا جب کہ انہوں نے کوئی کیچ یا رن آ ﺅٹ بھی نہیں کیا۔وہ ٹیسٹ کرکٹ کی141سالہ تاریخ میں اس منفرد کارنامے کے مالک دنیا کے 14ویں اور تیرہ سال بعد پہلے انگلش کھلاڑی ہیں۔

انگلش سپنر عادل رشید نے دوسرے ٹیسٹ میں بغیر باﺅلنگ، بیٹنگ کیے اور کیچ تھامے 12500 پاﺅنڈ (15960امریکی ڈالرز یا13977یوروز )یا19لاکھ 60ہزار 163روپے کمالیے۔موسم ابر آلو د ہونے کے باعث عادل رشید انگلش ٹیم میں ایک تماشائی ہی نظر آئے اور ہوم آف کرکٹ پر بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں107اوردوسری اننگز میں130رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈسن نے میچ میں43رنز دے کر9شکار کیے ، لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم کو عادل کی لیگ سپن باﺅلنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کی بیٹنگ کے دوران جب سام کیرن آﺅٹ ہوئے تو عادل رشید بیٹنگ کے لیے تیار تھے لیکن انگلش کپتان جو روٹ نے اننگز ڈکلیئر کردی،چونکہ عادل رشید سلپ میںبھی فیلڈنگ نہیں کررہے تھے اس لیے ان کی جانب کوئی کیچ بھی نہیں آیا۔آخری مرتبہ انگلینڈ کی جانب سے یہ واقعہ2005ءمیں بنگلہ دیش کیخلاف اننگز اور 261 رنز سے کامیابی کے دوران پیش آیا تھا جب آف سپنر گیرتھ بیٹی صلاحیت کے اظہار سے محروم رہے تھے۔

انگلینڈ کے چیف سلیکٹر ایڈ سمتھ کو عادل رشید کے کاﺅنٹی کلب یارکشائر کی جانب سے ان وقت شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے لیگ سپنر کو ایجبیسٹن ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں شامل کرلیا،یارکشائر ایڈ سمتھ سے اس لیے ناراض تھا کیوں کہ عادل رشید نے کاﺅنٹی سے صرف ون ڈے کپ اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا ،عادل رشید نے ایجبیسٹن ٹیسٹ میں 13اور16رنز سکور کرنے کے ساتھ 40رنز دیکر3وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے 31رنز سے ٹیسٹ میچ جیتا ۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 14:10:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :