ثانیہ مرزا نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دے دی

آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے جشن آزادی پر نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی منگل 14 اگست 2018 20:01

ثانیہ مرزا نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دے دی
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اگست 2018ء) ثانیہ مرزا نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دے دی، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے جشن آزادی پر نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں 71 واں جشن آزادی خوب جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی خصوصی طور پر پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ "میرے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت"۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔

ثانیہ مرزا کے اس ٹوئٹ کو پاکستانیوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ تاہم دوسری جانب ہندوستانیوں نے اس ٹوئٹ کے بعد ثانیہ مرزا کیخلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔ ہندوستانی ثانیہ مرزا کے پاکستان سے متعلق مثبت خیالات کو برداشت کرنے سے قاصر ہیں اور سوشل میڈیا پر انتہاء پسندانہ خیالات کا بے باکی سے اظہار کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 20:01:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :