گنگولی کا ریکارڈٹوٹ گیا، کوہلی دیار غیر میں زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بھارتی کپتان بن گئے

اتوار 19 اگست 2018 17:30

․ نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ ملک سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کپتان بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 97 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن کھلاڑی سارو گنگولی کا بحیثیت بھارتی کپتان دیار غیر میں زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، گنگولی نے بطور کپتان ملک سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں 1693 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 1694 رنز بنا لئے ہیں، کوہلی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 3 رنز کے فرق سے کیریئر کی 23 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے، انہیں 97 کے انفرادی سکور پر عادل راشد نے آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 19/08/2018 - 17:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :