ْآئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان

پیر 20 اگست 2018 14:40

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی اس سلسلے میں آئرلینڈ نے آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے ،ْ نوجوان فاسٹ بائولر ڈیوڈ ڈیلانی پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل ہوگئے ،ْ فاسٹ بائولر بائیڈ رینکن کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ،ْ آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ون ڈے سکواڈ میں کپتان ولیم پورٹرفیلڈ، اینڈی بلبرائن، پیٹر چیس، ڈیوڈ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، اینڈی میکبرائن، ٹم مورتگ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور گیری ولسن شامل ہیں جبکہ اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کپتان گیری ولسن، اینڈی بلبرائن، پیٹر چیس، ڈیوڈ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، جوش لٹل، اینڈی میکبرائن، کیون اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور سٹورٹ تھامسن پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 20/08/2018 - 14:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :