ہاکی فیڈریشن کی بین الاقوامی ہاکی بحالی کی کوششیں دم توڑنے لگیں

مزید دو ٹیموں کے انکار کے بعد ہاکی اوپن سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

جمعہ 7 ستمبر 2018 20:09

ہاکی فیڈریشن کی بین الاقوامی ہاکی بحالی کی کوششیں دم توڑنے لگیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بین الاقوامی ہاکی بحالی کی کوششیں دم توڑنے لگیں ، مزید دو ٹیموں کے انکار کے بعد ہاکی اوپن سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قازقستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموںنے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے جبکہ اس سے قبل سری لنکا ، عمان اور قطر کی ٹیمیں پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کرچکی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کی ٹیم بھی اپنی وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کی منتظر ہے ۔
وقت اشاعت : 07/09/2018 - 20:09:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :