نواں رگبی ورلڈکپ 19ستمبر 2019سے جاپان میں شروع ہوگا

انگلینڈ کو گروپ سی میں فرانس اور ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا

ہفتہ 8 ستمبر 2018 21:36

نواں رگبی ورلڈکپ 19ستمبر 2019سے جاپان میں شروع ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2018ء) انٹرنیشنل رگبی یونین نے 2019 میں شیڈول نویں رگبی ورلڈکپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا، انگلینڈ کو گروپ سی میں فرانس اور ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور اٹلی کے آمنے سامنے ہو گی۔میگا ایونٹ 20 ستمبر سے 2 نومبر 2019 تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈراز کے تحت گروپ اے میں میزبان جاپان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، یورپا 2 اور اوشنیا تھری کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم، گروپ بی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اٹلی،، گروپ سی میں انگلینڈ، فرانس،، ارجنٹائن، امریکاز ون اور اوشنیا ٹو جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، ویلز، جارجیا، اوشنیا ون اور امریکاز ٹو شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 08/09/2018 - 21:36:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :