چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، جان شیر خان

منگل 11 ستمبر 2018 14:21

چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، جان شیر خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) پاکستان کے شہرہ آفاق سکواش کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ضلعی، سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر سکواش کے کھیل کے فروغ کیلئے سکواش کورٹ بنائے تاکہ جو گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ موجود ہے وہ تربیت حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہو رہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ ویمنز ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میںشرکت کیلئے ہانگ کانگ، ملائشیا، مصر، ایران، آسٹریا، تھائی لینڈ، ائرلینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف ائیر مارشل مجاہد انور خان اس بات پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جہنوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میںاہم کردار ادا کیا اور وہ چاہتے ہیںکہ عالمی سطح پر سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکے اور اس کیلئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 11/09/2018 - 14:21:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :