چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مینز اور ویمنز ایونٹس کے فائنلز کل ہوںگے

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:56

چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مینز اور ویمنز ایونٹس کے فائنلز کل ہوںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مینز اور ویمنز کے فائنلز کل جمعہ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مینز اور ویمنز کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ ویمنز ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 12:56:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :