انٹر اسکول مشن نارکوٹکس فری پاکستان فٹسال چیمپئن شپ 6اکتوبر سے شروع ہوگی

جمعہ 14 ستمبر 2018 16:07

انٹر اسکول مشن نارکوٹکس فری پاکستان فٹسال چیمپئن شپ 6اکتوبر سے شروع ہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان میں منشیات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات کی مختلف انداز میں آمد کو روکنے کیلئے مشن نارکوٹکس فری پاکستان کے زیر اہتمام ’’انٹر اسکول مشن نارکوٹکس فری پاکستان فٹسال چیمپئن شپ‘‘ 6اکتوبر سے شروع ہورہی ہے جس میں کراچی کے ٹاپ 25اسکولز کی 25بہترین ٹیموںشرکت کریں گی۔

یہ بات آج پاکستان اسپورٹس مین لائینز کلب انٹرنیشل (PSMLCI)کے ڈائریکٹر آپریشن عرفان حنیف نے خصوصی بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ معروف اسپورٹس آرگنائزر اور PSMLCIکے ڈائریکٹر اسپورٹس ملک کلیم احمد اعوان کو اس چیمپئن شپ کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا گیا ہے۔ کلیم اعوان نے بتایا کہ کراچی کے 100سے زائد اسکولز کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ شرو ع ہوچکے ہیں جن میں سے بہترین فٹسال کی ٹیموں کی سلیکشن شروع ہوچکی ہے جن میں سے فار چون ہاؤس اسکولز سسٹم گلشن اقبال ، ایشل اکیڈمی گلشن معمار ، اسٹیل ٹاؤن پبلک اسکول،نادرن اسٹار پبلک اسکول نادرن بائی پاس اور بلو اسکائی اکیڈمی گلستان جوہر کی فٹسال ٹیمیں چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ کے میجز لیاری،گلشن اقبال،ملیر اور گلشن معمار کے مختلف گراؤنڈز میں منعقد ہونگے۔ کھلاڑیوں منتظمین کی حفاظت کیلئے متعقلہ سیکورٹی حکام نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ چیمپئن شپ میں پہلی تا دسویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں نقد انعامات ، گولڈن ٹرافیاں، شیلڈ اور خصوصی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔کلیم اعوان نے شفاف ترین نتائج کیلئے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت سے مدد طلب کی ہے ، احمد علی راجپوت نے اس سلسلے میں کلیم اعوان کو سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی طرف سے بھر پور تعاون یقین دہانی کرائی ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 16:07:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :