ایشیاء کپ، بھارتی ٹیم ہاردک پانڈیا سمیت تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوگئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:26

ایشیاء کپ، بھارتی ٹیم ہاردک پانڈیا سمیت تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوگئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ سپر فور مرحلے سے قبل اپنے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا سمیت تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم (آج) جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیل رہی ہے، پاکستان کے میچ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے ہاردک پانڈیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔اکسر پٹیل کی بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی زخمی ہوئی تھی، وہ بھی ایشیا کپ میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ شاردل ٹھاکر کے دائیں کولہے اور گروئن میں تکلیف ہے۔بھارت نے افغانستان کے خلاف میچ کیلئے دیپک چاہر، رویندرا جڈیجا اور سدارتھ کول کو متبادل کے طور پر طلب کیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 21:26:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :