قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ 30 ستمبر سے شروع ہو گی

منگل 25 ستمبر 2018 13:45

قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ 30 ستمبر سے شروع ہو گی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ 30 ستمبر سے شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، گروپ اے میں راولپنڈی، کراچی، ہزارہ حیدر آباد اور واپڈا جبکہ گروپ بی میں پاک آرمی، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں تمام مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر غلام محمد خان کو چیمپئن شپ کیلئے جیوری آف اپیل اور میڈیا کوارڈینیٹر نامزد کیا ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 4 اکتوبر کو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 13:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :