ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگی

پاکستان اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا

بدھ 26 ستمبر 2018 12:25

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے مسقط، عمان میں شروع ہوگی جبکہ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان عمان،پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں، پاکستان اپنے سنگل گروپ میچ پانچ کھیلے گا،پاکستان اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا،دوسرا20 اکتوبرکوروایتی حریف بھارت کے خلاف، تیسرا 22 اکتوبر سے عمان ، چوتھا 24 اکتوبر کو جاپان اور گروپ کا اپنا آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کو تیسری پوزیشن کا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں 31 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، واضع رہے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 2011ء میں ہوا،پاکستان اور بھارت نے دو، دو بار ٹائٹل اپنے نام کئے۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:25:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :