سرفراز احمد کی مایوس کن کپتانی، بنگلہ دیش کو کم اسکور تک محدود کرنے کا موقع گنوا دیا

ایشیا کپ کے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرلینے والے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان کی مایوس کن کپتانی کے باعث حریف ٹیم مضبوط پوزیشن میں آگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 ستمبر 2018 19:34

سرفراز احمد کی مایوس کن کپتانی، بنگلہ دیش کو کم اسکور تک محدود کرنے کا موقع گنوا دیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء)  سرفراز احمد کی مایوس کن کپتانی، بنگلہ دیش کو کم اسکور تک محدود کرنے کا موقع گنوا دیا، ایشیا کپ کے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرلینے والے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان کی مایوس کن کپتانی کے باعث حریف ٹیم مضبوط پوزیشن میں آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں ابوظہبی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔

یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم بھارت کیخلاف جمعہ کے روز دبئی میں ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں ابتدائی طور پر پاکستان نے پے درپے 3 وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش پر دباو ڈال دیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی مایوس کن کپتانی کے باعث بنگلہ دیش کو کم اسکور تک محدود کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا۔

اس حوالے سے میچ کے دوران کمنٹری کرنے والے سابق کرکٹرز نے بھی سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمنٹری کرنے والے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان باآسانی بنگلہ دیش کو کم رنز پر ڈھیر کر سکتا تھا، تاہم سرفراز احمد کی مایوس کن کپتانی کے باعث بنگلہ دیش میچ میں کم بیک کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اب پاکستان کو میچ میں فتح کے حصول کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ خاص کر پاکستان کے بلے بازوں کو اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں بچی۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 19:34:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :