حنیف خان ہاکی اسٹیڈیم میں کے ڈی اے خواتین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائل

شہر کراچی اور اندرون سندھ سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں کھلاڑی حصہ لیا ، مقصد کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے، ڈی جی کے ڈی اے کھلاڑیوں کا انتخاب سو فیصد میرٹ اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر ہوگا، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو اضافی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سٹیڈیم دورے پر گفتگو

بدھ 3 اکتوبر 2018 22:46

حنیف خان ہاکی اسٹیڈیم میں کے ڈی اے خواتین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) حنیف خان ہاکی اسٹیڈیم میں کے ڈی اے خواتین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائل جاری ہیں، جو دو دن تک جاری رہیںگے، شہر کراچی اور اندرون سندھ سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹرائل کا مقصد کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے حنیف خان اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب سو فیصد میرٹ اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر ہوگا، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو اضافی سہولیات فراہم کی جائیں گی جوکہ کارکردگی سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے لئے کیمپ لگایا جائے گا جہاں دنیا کے مایہ ناز سابق اولمپیئنز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سنوارنے اور بہتری لانے کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔

جلد کے ڈی اے ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے دورہ پر بھیجا جائے گا، دورہ کا مقصد کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پیش کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے سابق اولمپیئنز اور اندرون سندھ سے آئے ہوئے کھلاڑیوں سے مختصراً ملاقات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم سے باصلاحیت کھلاڑی نکل کر پاکستان ہاکی ٹیم میںمنتخب ہوں گے جو دنیا بھر میں کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

کونسل ممبر پیپلز پارٹی علیزہ مہدی نے کہا کہ سمیع الدین صدیقی کی خواتین کو پروموٹ کے لئے کاوشیں قابل ستائش ہیں، یقینا ڈی جی کے ڈی اے کے اس اقدام سے خواتین کی نہ صرف بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ دنیا بھر میں اپنی شناخت بنانے کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر سابق اولمپیئن حنیف خان، سمیع اللہ، وسیم فیروز، گلفراز، حیدر علی، جمیل احمد خان، اسماء شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، میڈیا کوآرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔#
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 22:46:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :