آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ، پاکستان 11 کا اعلان کردیا گیا

شاداب خان کے زخمی ہونے کے باعث بلال آصف یا میر حمزہ ڈیبیو کریں گے، محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:45

آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ، پاکستان 11 کا اعلان کردیا گیا
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اکتوبر 2018ء) آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ، پاکستان 11 کا اعلان کردیا گیا، شاداب خان کے زخمی ہونے کے باعث بلال آصف یا میر حمزہ ڈیبیو کریں گے، محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1956ء سے 2017ء تک مجموعی طور پر 62 میچز کھیلے گئے جن میں سے آسٹریلیا نے 31 جیتے جبکہ پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی، 17 میچز ڈرا ہوئے۔

دونوں ٹیموں نے ہائی وولٹج سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ تاہم پاکستان اے کیخلاف ٹوئر میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بھرپور فارم کا مظاہرہ کرکے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ آسٹریلیا کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے بھرپور کارگردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی ٹیم کو واضح پیغام دے دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب پاکستان کے جادوگر سپنر شاداب خان زخمی ہو جانے کے باعث دبئی ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

شاداب خان کے زخمی ہونے کے باعث بلال آصف یا میر حمزہ ڈیبیو کریں گے۔ جبکہ محمد حفیظ بھی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔ سرفراز احمد ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں یاسر شاہ، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، وہاب ریاض ، بابر اعظم، امام الحق، محمد عباس عباس  اور فخر زمان شامل ہیں۔ دوسری جانب ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس کینگروز کی جانب سے ڈیبیو کریں گے، اس کے علاوہ پیٹر سڈل بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 06/10/2018 - 21:45:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :