سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے کینگروز بیٹنگ کو بدترین قرار دیدیا

آسٹریلیا کی اتنی کمزور بیٹنگ لائن اپ کبھی نہیں دیکھی، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کی ٹیم کو ضرورت ہے ،ْسابق کرکٹر

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:50

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے کینگروز بیٹنگ کو بدترین قرار دیدیا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میںکینگروز کی بیٹنگ کو بدترین قرار دیدیا۔شین وارن کے مطابق آسٹریلیا کی اتنی کمزور بیٹنگ لائن اپ کبھی نہیں دیکھی اور میرے خیال میں یہ آسٹریلیا کی بدترین بیٹنگ ہے۔

(جاری ہے)

سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کی ٹیم کو ضرورت ہے، امید ہے کہ معطلی ختم ہوتے ہی تینوں کرکٹرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی کا شکار ہیں۔ پاکستان کے خلاف اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے ایرون فنچ سے متعلق شین وارن نے کہا کہ انہیں ٹیم کا مستقل حصہ ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 13:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :