فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شروع ہو گئی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 12:22

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شروع ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 23 کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری، اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، آئی ایس ایس سی ایچ الیون فور، جناح ایجوکیشن ٹیکسلا، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ٹین فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون، پی اے ایف لوئر ٹوپہ مری، سید سائنس کالج ٹیپو روڈ راولپنڈی، او پی ایف کالج ایچ ایٹ فور، اے پی ایس اینڈ کالج راولپنڈی، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری، کے آر ایل ماڈل کالج فار بوائز کہوٹہ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ نائن، پی اے ای سی ماڈل کالج فار بوائز چشمہ میانوالی، سینٹ میری اکیڈمی تولسہ روڈ راولپنڈی، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزایچ ایٹ، عسکریا کالج فار بوائز راولپنڈی، فوجی فائونڈیشن کالج راولپنڈی، گریڑن کیڈٹ کالج کوہاٹ، بحریہ کالج ای ایٹ اور پنجاب کالج آف سائنس بلیو ایریا اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 12/10/2018 - 12:22:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :