بریٹ لی اور مچل جونسن کا ریکارڈ پاش پاش، نیتھن لیون زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چوتھے آسٹریلوی بائولر بن گئے

منگل 16 اکتوبر 2018 16:26

بریٹ لی اور مچل جونسن کا ریکارڈ پاش پاش، نیتھن لیون زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چوتھے آسٹریلوی بائولر بن گئے
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے آسٹریلوی بائولر بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے منگل کو پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم کو آئوٹ کر کے سابق ہم وطن بائولرز بریٹ لی اور مچل جونسن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ بریٹ لی نے 310 اور جونسن نے 313 وکٹیں لے رکھی تھیں، کینگروز کی جانب سے شین وارن 708 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ڈینس للی 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 16:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :