سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا، انگلش ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

پیر 22 اکتوبر 2018 13:56

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا، انگلش ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل منگل کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ مہمان انگلش ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان رواں ون ڈے سیریز بارش سے بری طرح متاثر ہوئی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر برتری حاصل کی تھی۔

تیسرے ون ڈے میں بھی بارش نے پیچھا نہ چھوڑا اور میچ کو 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور اس میچ میں انگلش ٹیم 7 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد چوتھا ون ڈے بھی بارش سے متاثر ہوا اور مہمان ٹیم نے میزبان سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 18 رنز سے ہرا کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ (آج) منگل کو شیڈول ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 13:56:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :