ویرات کوہلی نے اے بی ڈیویلیئرز کا ریکارڈ توڑ ڈالا

سچن ٹنڈولکر کا15سال پرانا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اکتوبر 2018 13:15

ویرات کوہلی نے اے بی ڈیویلیئرز کا ریکارڈ توڑ ڈالا
گوہاٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اکتوبر2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 36ویں سنچری داغ دی، وہ سچن ٹنڈولکر کے بعد زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، ٹنڈولکر نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں، کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے، بحیثیت کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 220اننگز میں 22 سنچریاں بنائی تھیں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے98اننگز میں 13 سنچریاں بنا رکھی تھیں جبکہ کوہلی کی بطور قائد سنچریوں کی تعداد 50اننگز کے بعد14 ہو گئی ہیں،سابق بھارتی کپتان سار و گنگولی نے143اننگز میںبطور کپتان 11سنچریاں سکور کی تھیں جب کہ سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے بطور قائد118اننگز کھیل کر10سنچریاں ماریں تھیں ۔

(جاری ہے)

ویرا ت کوہلی نے 204اننگز میں اپنی 36سنچریاں مکمل کی ہیں جب کہ سچن ٹنڈولکر نے نومبر2003ءمیں311اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے،کوہلی نے کیلنڈر ایئر میں مسلسل تیسری بار 2 ہزار پلس انٹرنیشنل رنز بنانے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا، اس سے قبل ٹنڈولکر، میتھیوہیڈن اور جوروٹ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ کیلنڈر ایئر میں زیادہ مرتبہ 2 ہزار پلس انٹرنیشنل رنز بنا کر ٹنڈولکر اور جے وردھنے کے ہم پلہ ہو گئے، تینوں کھلاڑیوں نے5بار یہ اعزاز حاصل کیا، کمار سنگاکارا 6 مرتبہ سنگ میل عبور کر کے سرفہرست ہیں، کوہلی نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 140 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 13:15:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :