پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں بہت مضبوط ٹیم ہے ،ْگلین میکسویل

ْ امید ہے ہم اپنی کارکردگی میں ایک قدم بہتری لاسکیں ،ْ ٹورنامنٹ جیتیں ،ْ آسٹریلوی بلے باز ہمیں اپنا کام مکمل کرنا پڑے گا، فخر زمان جیسا کھلاڑی بڑا شان دار ہے ،ْ خاص کر زمبابوے کی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بہترین تھے ،ْ انٹرویو

منگل 23 اکتوبر 2018 13:55

ابو طہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بے تابی سے انتظار ہے ،ْ امید ہے ہم اپنی کارکردگی میں ایک قدم بہتری لاسکیں ،ْ ٹورنامنٹ جیتیں ۔ایک انٹرویومیں گلین میکسویل نے کہا کہ ہم اس چیلنج کیلئے پرعزم ہیں، ہم نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی تھی لیکن فائنل میں پاکستان نے ہم سے بہتر کھیلا تھا۔

انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ ہم اپنی کارکردگی میں ایک قدم بہتری لاسکیں اور ٹورنامنٹ جیتیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بالکل مضبوط ٹیم ہے اور انہوں نے عالمی نمبرایک بننے کے لیے چند برسوں میں بہت اچھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ ہمیں اپنا کام مکمل کرنا پڑے گا، فخر زمان جیسا کھلاڑی بڑا شان دار ہے خاص کر زمبابوے کی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بہترین تھے۔

پاکستانی بائولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایک بائولر پر انحصار نہیں کررہے ہیں بلکہ ایک متحد ہوکر ایک یونٹ کی طرح کھیلتے ہیں اس لیے ہمیں انہیں شکست دینے کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا اختتام دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں ہوگا۔

میکسویل نے کہا کہ انہیں 2014 میں پاکستان کے خلاف سیریز کی یادیں تازہ ہیں جہاں انہوں نے دوسرے ایک روزہ میچ میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو ہدف کے حصول میں مدد کی تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں گرائونڈ بہت خوب صورت ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ دبئی میں کئی کامیابیاں حاصل ہوئیں، یہاں 2014 میں ایک روزہ میچ میں زیادہ رنز بنائے تھے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی چند وکٹیں لی تھیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 33 کی اوسط اور 160 کی اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والے میکسویل نے کہا کہ امید ہے یہ ہم تماشائیوں کی اچھی تعداد جمع کرپائیں گے اور انہیں محظوظ کر سکیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:55:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :