آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کا 126 پوائنٹس کے ساتھ راج

بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان پانچویں نمبر پر ہے

جمعہ 2 نومبر 2018 15:57

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کا 126 پوائنٹس کے ساتھ راج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ بھی جاری کر دی، انگلینڈ کا 126 پوائنٹس کے ساتھ راج ہے جبکہ 101 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ رینکنگ کے مطابق بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

ٹاپ20 بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم 5ویں جبکہ فخر زمان 17ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارتی ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں، بھارت ہی کے روہیت شرما دوسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں پیسر حسن علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، بھارت کے جسپریت بمرا پہلے اور افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے کدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ حسن علی دوسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پانچ آل رانڈ میں محمد حفیظ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان ہی کے محمد نبی دوسرے، ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، نیوزی لینڈ کے میچل سنیٹنر چوتھے اور پاکستان کے محمد حفیظ پانچویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 02/11/2018 - 15:57:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :