نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

جمعہ 2 نومبر 2018 20:39

نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

15رکنی قومی اسکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلی جارہی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کے میچز ہوں گے۔
وقت اشاعت : 02/11/2018 - 20:39:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :