دوسرا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کیخلاف ٹاس جیت لیا

گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 نومبر 2018 20:34

دوسرا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کیخلاف ٹاس جیت لیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2نومبر2018ء) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی، گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف قومی سکواڈ سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، عماد وسیم، حسین طلعت، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔

پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔ابوظہبی میں منعقدہ پہلے مقابلے میں پاکستان ٹیم ایک بار پھر 150 سے کم ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی، یہ مسلسل چوتھا موقع تھا کہ بیٹسمینوں کی جانب سے 150 سے کم رنز بنائے جانے کے باوجود باﺅلرز نے فتح ٹیم کے نام کر دی۔

(جاری ہے)

مضبوط کیوی بیٹنگ لائن نے بہتر کھیل پیش کیا،ابتدا میں کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ اور پھر روس ٹیلر کی ثابت قدمی کے باوجود گرین شرٹس نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ ٹوٹنے نہیں دیا، باﺅلرزبھی زبردست فارم میں ہیں،حسن علی نے ابوظہبی میں میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا، سپنرز نے بھی اپنا کردار نبھایا اور خاص طور پر محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد پہلی بار میچ وننگ کارکردگی دکھائی،پاکستانی بیٹنگ کی پرفارمنس میں کینگروز کے خلاف سیریز میں عدم تسلسل نظر آیا تھا، کیویز کے خلاف پہلے میچ میں مڈل آرڈرقدرے سنبھل گئی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے ۔
وقت اشاعت : 02/11/2018 - 20:34:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :