فاسٹ باﺅلر وقاص مقصود کو ٹی ٹونٹی ڈیبیو کروائے جانیکا امکان

شاہین شاہ آفریدی یا حسن علی کی جگہ آج اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کاآغاز کرسکتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 4 نومبر 2018 14:21

فاسٹ باﺅلر وقاص مقصود کو ٹی ٹونٹی ڈیبیو کروائے جانیکا امکان
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4نومبر2018ء) بائیں بازو کے تیز رفتار باﺅلر وقاص مقصود کو دبئی میں اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں حتمی مقابلے میں ڈبیبو کروائے جانے کا امکان ہے ۔ آج کے دن اپنی31ویں سالگرہ منانے والے وقاص مقصود ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان اے کے لیے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور شاہین شاہ آفریدی یا حسن علی کی جگہ آج اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کاآغاز کرسکتے ہیں ۔

پاکستان نے پہلے سے ہی دو میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اپنے نام کرلی ہے ، یہ پاکستان کی 11 ویں مسلسل ٹی 20 سیریز کی فتح تھی اور سرفراز احمد کی کپتان میں گرین شرٹس اس تک کوئی بھی ٹی ٹونٹی سیریز نہیں ہارے ہیں ۔ آج کا مقابلہ سیریز کے نتیجے پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا تاہم کپتان سرفراز احمد اپنی کامیابیوں کے ریکارڈ کوبرقرار رکھنے اور مسلسل 9ویں ٹی ٹونٹی کامیابی کے لیے کھلاڑیوں پر زور ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان نے آج کے مقابلے میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تو یہ اس کا ٹی ٹونٹی سیریز میں مسلسل وائٹ واش ہوگا ،اس سے قبل حال ہی میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 3-0سے شکست دی تھی ۔ پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ہرانے کے ساتھ ساتھ سہ ملکی سیریز (آسٹریلیا اور زمبابوے کے ساتھ )، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، سکاٹ لینڈ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ورلڈ الیون کوٹی ٹونٹی فارمیٹ میں شکست دی ہے۔

پاکستان نے اپنے ورسٹائل باﺅلنگ اٹیک کے ذریعے حال ہی میں دیگر ٹیموں کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس کے بعد بہترین فاسٹ باﺅلرز اور عمدہ سپنرز شامل ہیں ،گرین شرٹس نے فیلڈنگ میں بھی پھرتی اور چستی کا مظاہرہ کیا ہے اور بلے بازی کرتے ہوئے ریکارڈ11میچز میں ہدف کا کامیاب تعاقب کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دونوں میچز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے اور وہ اننگز کے درمیانی اوورز میں بہترین کھیلنے میں کامیاب رہے تو پاکستان کو اور بھی ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 04/11/2018 - 14:21:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :