پہلا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر مسلسل 12 ویں کامیابی حاصل کرلی

ٹام لیتھم اور روس ٹیلر کی نصف سنچریاں،شاداب خان،شاہین آفریدی کے 4،4شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 نومبر 2018 23:49

پہلا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر مسلسل 12 ویں کامیابی حاصل کرلی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7نومبر2018ء) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47رنز سے شکست دےکر سیریزمیں0-1کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج ورکر نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے 13 رنز جوڑے تو جارج ورکر1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

کولن منرو29رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ، روس ٹیلر اور کپتان کین ولیمسن نے تیسری وکٹ کیلئے 42رنز جوڑے جسکے بعد ولیمسن27رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ، روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے چوتھی وکٹ کےلئے 130رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد شاداب خان نے لیتھم کو 68رنز پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر ہنری نکولس کو بھی اسی انداز میں پوویلین بھیجا، کولن ڈی گرینڈہوم ہیٹرک بال بچانے میں تو کامیاب رہے تاہم اگلی ہی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں سلپ میں جکڑے گئے ،روس ٹیلر80رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،اش سوڈھی اور ٹم ساﺅتھی نے آٹھویں وکٹ کیلئے42قیمتی رنز جوڑے جس کے بعد سوڈھی24رنز بناکر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بنے ،ٹم ساﺅتھی 20رنز بنا کر شاہین آفریدی کی چوتھی وکٹ بنے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لیے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغا ز کیا تو ٹرینٹ بولٹ نے اپنے دوسرے اوور میں فخر زمان ،بابر اعظم اور محمد حفیظ کو آﺅٹ کرکے ہیٹرک کرنے والے تیسرے کیوی باﺅلر ہونیکا اعزاز اپنے نام کیا ۔اس سے قبل ڈینی موریسن نے مارچ 1994ءمیں بھارت کےخلاف نیپئر اور شین بانڈ نے جنوری 2007ءمیں آسٹریلیا کےخلاف برسبین میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

امام الحق او ر شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کے لیے 63رنز جوڑے جس کے بعد امام الحق 34رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے ، ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے30رنز پر اپنی وکٹ گنوائی ۔شاداب کو7رنز پر امپائر نے غلط آﺅٹ قرار دیا اور ریویو نہ ہونے کے باعث انہیں پوویلین لوٹنا پڑا ، کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم نے ساتویں وکٹ کے لیے103رنز کی شراکت داری بھی قائم کی اور اس دوران سرفراز احمد نے اپنی 9ویں ون ڈے نصف سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد وہ64رنز بنا کر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،عماد وسیم نے اپنی چوتھی ون ڈے نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ ٹم ساﺅتھی کی پہلی وکٹ بن گئے ،حسن علی 16رنز سکور کرکے لوکی فرگوسن کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، 

وقت اشاعت : 07/11/2018 - 23:49:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :