ویمن عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ کل آسڑیلیا کیخلاف کھیلے گی

جمعہ 9 نومبر 2018 18:33

ویمن عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ کل آسڑیلیا کیخلاف کھیلے گی
بارباڈوس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018 ) ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ کل دس نومبرکو آسڑیلیا کیخلاف کھیلی گی، عالمی کپ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش،میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور سری لنکا شامل ہیں، گروپ بی میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، آسڑیلیا اور آئرلینڈکی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان کی ٹیم آج دس نومبر بروز ہفتہ کو اپنا پہلا میچ آسڑیلیا کیخلاف کھیلے گی دونوں ٹیموں کیدرمیان یہ میچ گیانا میں کھیلاجائیگا، عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کیدرمیان مقابلہ گیارہ نومبر کو گیانا میں ہوگا، پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ آئرلینڈ کیخلاف گیانا میں ہی چودہ نومبر کو کھیلی گی جبکہ پاکستان کی ویمن ٹیم اپنا چوتھا اورآخری گروپ میچ نیوزی لینڈ کیخلاف سولہ نومبرکو کھیلے گی،ویمن عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 23 نومبر کو جبکہ فائنل مقابلہ پچیس نومبر کوہوگا۔

وقت اشاعت : 09/11/2018 - 18:33:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :