نئی ون ڈے رینکنگ ، فخر زمان اور شاداب خان کو بڑی خوشخبری مل گئی
شاہین آفریدی اور محمد حفیظ کو بھی محنت صلہ مل گیا
ذیشان مہتاب منگل 13 نومبر 2018 13:11
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13نومبر2018ء) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اورلیگ سپنر شاداب خان اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر اور لوکی فرگوسن نے نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ترقی کے نئی منزلیں طے کرلی ہیں ۔ 34سالہ روس ٹیلر نے پاکستان کے خلا ف ون ڈے سیریز کا آغاز چھٹی پوزیشن پر کیا تھا تاہم سیریز میں80اور 86ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ اب جو روٹ، بابر اعظم اور ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رینکنگ میں تیسر ی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں ،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے جس میں انہوں نے اب تک 207میچز میں7433رنز سکور کیے ہیں ،اس سے قبل وہ رواں سال جون میں5ویں پوزیشن پر بھی فائز ہوئے تھے ۔ پاکستان کے فخر زمان نے بھی اس سیریز میں عمدہ کاکردگی دکھاکر رینکنگ میں اپنی بہترین پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے ، 28سالہ بلے باز نے سیریز میں 88اور65رنز کی باریا ں کھیل کر17ویں سے11ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ۔
لیگ سپنر شاداب خان نے کیویز کے خلاف سیریز میں6وکٹیں حاصل کرکے16سیڑھیاں چڑھ کر24ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے،نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے سیریز میں10وکٹیں لیکر رینکنگ میں31درجے ترقی کے ساتھ42ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے۔پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے66درجے ترقی پاکر118ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ٹرینٹ بولٹ اور حسن علی کے لیے یہ سیریز اچھی ثابت نہیں ہوئی ،کیوی فاسٹ باﺅلر کو سیریز میں محض4وکٹیں ملیں جس کے باعث وہ تین درجے تنزلی کے بعد اب ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ، رواں سال کا آغاز بہترین باﺅلرکے طور پر کرنے والے حسن علی کی تنزلی کا سفر جاری ہے اور سیریز میں محض 4وکٹیں لینے کے باعث وہ 10ویں سے13ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔ادھر آل راﺅنڈرز کی فہرست میں محمدحفیظ کو بھی ترقی ملی ہے جو اب نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں ۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کو کیویز سے سیریز1-1سے ڈرا ہونے پر ایک پوائنٹ ملا جس کے بعد اسے چھٹے نمبر پر موجود آسٹریلوی ٹیم پر2پوائنٹس کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 13:11:45
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا