وسیم اکرم نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا
سوئنگ کے سلطان اب کراچی کنگزکے صد ر ہوں گے
ذیشان مہتاب بدھ 14 نومبر 2018 14:58
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14نومبر2018ء) سوئنگ کے سلطان کے نام سے شہرت کے حامل لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی سب سے پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز میں ٹیم کے صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کرلی۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا کہ وسیم اکرم اب کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ سلطان آف سوئنگ ہی اب نئے کنگ ہوں گے۔ وسیم اکرم نے کراچی کنگز میں بطور ٹیم صدر شمولیت اختیار کی ہے۔پاکستان کے مایہ ناز باﺅلر وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باﺅلر مانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکا آغاز25جنوری1985ءمیں نیوزی لینڈ کیخلاف آکلینڈ میں کیا۔
وسیم اکرم ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں ، وہ 1984 ءسے 2003 ءتک 104 ٹیسٹ میچ سمیت 356 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔وسیم اکرم کا شمار پاکستان کے بہترین فاسٹ باﺅلرز میں بھی کیا جاتا ہے،وہ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل رہے اور 1999 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔وسیم اکرم 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مئی 2003ءمیں ریٹائرڈ ہوگئے تھے، وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی سپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن سے 2013ءمیں دوسری شادی کی تھی ، اس سے قبل 2009 ءمیں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں جو کہ ان کے لیے ایک صدمہ تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 14:58:00
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا