ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں (آج) گروپ اے کے دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 15 نومبر 2018 11:20

سینٹ لوسیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں (آج) جمعہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز میں اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں (آج) جمعہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، دونوں میچز گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائینگے۔

پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز اپنے گروپ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اپنے گروپ اے میں دو میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 22 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 11:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :