قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی

جمعہ 16 نومبر 2018 17:49

قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگئی، چیمپیئن شپ کا افتتاح پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر، اسلام اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلطان محمود ستی اور قومی ہیڈ کوچ اصغر علی گل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں،ایونٹ میں شریک مردوخواتین ایتھلیٹس ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ، ڈسکس تھرو ، میرا تھن، پاک والٹ، 20 کلو میٹر ریس، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سو میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹوں کی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں مردوں 23 اور خواتین کی21 ایونٹس میں حصہ لے رہی ہیں، خواتین میراتھن ریس میں حصہ نہیں لیں گی، چیمپئن شپ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 16/11/2018 - 17:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :