پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کی نئی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
آل راونڈر پاکستان سپر لیگ 4 کیلئے چھٹی ٹیم کا حصہ بن گئے
محمد علی منگل 20 نومبر 2018 22:08
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر 2018ء) پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کی نئی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، آل راونڈر پاکستان سپر لیگ 4 کیلئے چھٹی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ڈرافٹ کا عمل لاہور میں ہو رہا ہے۔ اس دوران شاہد آفریدی کی نئی ٹیم کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ 4 میں چھٹی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل شاہد آفریدی کراچی کنگز اور پشاور زلمی سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی
تیسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی
ڈیویلیئرز کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل
ڈرافٹ کی پلاٹینیم کیٹگری میں پہلی پک ملی تھی جس میں اس نے اے بی
ڈیویلیئرز اور سٹیو سمتھ میں سے کسی ایک کو چننا تھا ۔
لاہور قلندرز پاکستان
سپر لیگ کی ناکام ترین فرنچائز رہی ہے اور اس نے پی ایس ایل کے تین سیزنز
میں26میں سے17مقابلوں میں شکست کھائی ہے ،لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے
پہلے ایڈیشن میں کرس گیل کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن گرس گیل انجری کا شکار
ہونے کے باوجود لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے آئے اور5میچز میں
محض20.60کی اوسط سے 103رنز سکور کرسکے تھے ۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن سے
قبل لاہور قلندرز کے لیگ سپنر یاسر شاہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث
پابندی کا شکا ر ہوگئے جبکہ مستفیض الرحمان زخمی ہونے کے باعث لاہور قلندرز
کو جوائن نہیں کرسکے تھے،لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں
شان ٹیسٹ ، ڈووین براوو اور اینٹن ڈیو چچ کی خدمات سے بھی محروم ہونا پڑا
تھا جب کہ پی ایس ایل تھری کے لیے انہوں نے آسٹریلیوی جارح مزاج بلے باز
کرس لین کی خدمات حاصل کی تھیں جو بگ بیش لیگ کے دوران کندھے کے انجری کا
شکار ہونے کے باعث ٹیم کو جوائن نہ کرسکے جبکہ فاسٹ باﺅلر سہیل خان بھی
زخمی ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ، لاہو ر قلندرز کے کپتان برینڈن
میکولم بھی ایونٹ میں اپنا رنگ نہ جما سکے اور 2سیزنز کھیلنے کے باوجود
ایک بھی نصف سنچری نہ بنا سکے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 22:08:34
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
مانچسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو فلہم کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی
-
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآبادنے لکھنؤ سپر جائنٹس کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
-
پی ایس ایل 9: منافع اور نقصان کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
-
پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، جو روٹ بھی شامل