پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائیگا

ہفتہ 24 نومبر 2018 14:26

پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائیگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق کراچی میں شیڈول 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں8ممالک کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے جس میںمصر ‘ ایران ‘ پیرو‘ میکسیکو ‘ جمہوریہ چیک‘ ہانگ کانگ‘ ملائشیاء، آسٹریا اور میزبان پاکستان شامل ہے۔

ایونٹ میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں فیڈریشن نے ایونٹ میں ٹاپ رینکنگ کے نامور کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے اور ان کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی پی ایس اے کے مقابلے بحال کرائے ہیں اور کراچی میں مسلسل 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے جس میں پہلا 20 ہزار ڈالر کا ایونٹ ڈی ایچ اے انٹرنیشنل سکوائش چمپئن شپ 20 سے 24 نومبر تک کراچی میں کھیلی گئی۔

دوسرا 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک جبکہ چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چمپئن شپ 6 سے 10دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/11/2018 - 14:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :