فاسٹ باؤلر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ ، عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 دسمبر 2018 10:47

فاسٹ باؤلر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ ، عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2018ء) : فاسٹ باؤلر محمد آصف کی گاڑی کو گذشتہ رات حادثہ پیش آیا، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں محمد آصف ، ان کی اہلیہ اور بچوں کو البتہ چوٹیں لگنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس ٹریفک حادثے سے متعلق اب عینی شاہد کلا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تیز رفتار کار کی وجہ سے محمد آصف کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیز ون میں سابق کرکٹر اور فاست باؤلر محمود آصف اپنے خاندان کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ حادثے میں محمد آصف کی اہلیہ ، بچے اور وہ خود محفوظ رہے تاہم انہیں سر پر معمولی چوٹیں آئیں جس پر انہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد آصف کا کہنا تھا کہ تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی لیکن شکر ہے بچت ہوگئی۔ اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کروادیا ہے۔ اللہ نے ہماری جان بچائی ہے اور ہمیں محفوظ رکھا۔ اہلیہ اور بچیوں کی حالت بھی اب خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے کہ محمد آصف پاکستان 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہیں بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر سزا کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 03/12/2018 - 10:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :