فاسٹ بولر محمد آصف اور انکی فیملی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 3 دسمبر 2018 12:57

فاسٹ بولر محمد آصف اور انکی فیملی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد آصف اور انکی فیملی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد آصف اپنی اہلیہ اور بچیوں کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ ڈیفنس میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ اہل خانہ اور ڈاکٹرز کے مطابق آصف اور ان کی فیملی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔حادثے میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔
وقت اشاعت : 03/12/2018 - 12:57:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :