تیرہویں سی این ایس انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کا آغاز کل ہو گا

ایونٹ میں پاکستان سمیت میکسیکو، ہانگ کانگ، قطر، مصر، ملائیشیا، کویت، ایران اور پرتگال کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے

بدھ 5 دسمبر 2018 16:25

تیرہویں سی این ایس انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کا آغاز کل ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) تیرہویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ مین رائونڈ کا آغاز کل جمعرات سے کراچی میں ہو گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ میکسیکو، ہانگ کانگ، مصر، ملائیشیا، کویت، قطر، ایران، پرتگال کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑی فراز محمد، اویس رشید، خواجہ عبدالمقبول، فرحان زمان، عماد فرید، فرحان محبوب، ظاہر شاہ اور سید علی مجتبیٰ شاہ بخاری(آج) جمعرات کو اپنے اپنے حریفوں کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے جبکہ میکسیکو کے کھلاڑی سلازار، پاکستانی کھلاڑی اسرار احمد، شاہ جہان خان، فرحان محبوب، احسن ایاز اور عاصم خان، پرتگال کے روئے سوریز، کویت کے عمار کو پہلے رائونڈ میں بائی ملی تھی اور وہ کل جمعہ کو دوسرے رائونڈ میچز میں قسمت آزمائی کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ کیلئے 18 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 16:25:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :