چیف آف ایئر سٹاف قومی جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر مارشل عاصم ظہیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:23

چیف آف ایئر سٹاف قومی جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر مارشل عاصم ظہیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) چیف آف ایئر سٹاف قومی جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2018کے فائنل میچ اور اختتامی تقریب کا انعقاد ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاور میں ہوا ۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر مارشل عاصم ظہیرمہمانِ خصوصی تھے۔مہمانِ خصوصی نے انڈر 19کیٹیگری کا فائنل دیکھا جو کہ عباس زیب اور ذیشان زیب کے درمیان کھیلا گیا۔

ان کے علاوہ پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران اور سکواش کے دلداہ افراد بھی اس میچ کو دیکھنے کے لئے موجود تھے۔ عباس زیب نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ذیشان زیب کو 11-4, 11-8, 8-11 اور 14-12 سے شکست دے کر چیمپیئن شپ جیت لی۔ مہمانِ خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انڈر 11کیٹیگری میںورون آصف نے مبین خان کو 11/8, 11/6, 6/11, 11/7 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

انڈر 13کیٹیگری میں انس بخاری نے حمام احمد کو 11/9, 12/10, 7/11, 5/11 & 11/8سے شکست دی۔ انڈر 15کیٹیگری میںمحمد حمزہ نے حذیفہ زاہد کو 12/10, 11/6 & 11/7 سے مات دے دی۔ انڈر 17کیٹیگری میںفرحان ہاشمی ، اسداللہ کو 12/14, 12/10, 11/5 & 11/6 سے ہراکر فاتح قرار پائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن جونئیر لیول پر سکواش کے کھیل کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی نوجوان کھلاڑی پاکستان سکواش کا مستقبل ہیں اور پاکستان کی سکواش میں کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کو واپس لانے کے لئے ہم انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ اور یو ایس اوپن سکواش چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل لانے والے کھلاڑیوں کو پاک فضائیہ کی جانب سے 5لاکھ روپے انعام اور پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے ایک نئی گاڑی دینے کا اعلان بھی کیا۔ چیمپئن شپ03سی07دسمبر 2018تک ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوئی ۔اس 5لاکھ انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ میں پورے ملک سے دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں تمام قومی جونیئر سیڈڈ کھلاڑی بھی شامل تھے۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 17:23:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :