نئی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کی ایک درجے تنزلی

نیوزی لینڈ نے اپنی چوتھی پوزیشن مزید مستحکم کرلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 دسمبر 2018 17:29

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کی ایک درجے تنزلی
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ کیویز نے 102پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کا آغاز کیا تھا اور سیریز میں کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا کو ڈیسیمل پوائنٹس کے ساتھ پیچھے چھوڑتے ہوئے رینکنگ میں اپنی چوتھی پوزیشن مضبوط بنا لی ہے ،نیوزی لینڈ اب رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود جنوبی افریقہ سے محض ایک پوائنٹ دور ہے ۔

پاکستان نے اس سیریز کا آغاز 95پوائنٹس کے ساتھ کیا تھا تاہم سیریز میں شکست کے بعد وہ اب 93پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا سے ایک پوائنٹ پیچھے ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تو قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف ملا۔

(جاری ہے)

گرین کیپس کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور 19 کے مجموعی سکور پر اپنی آخری ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ 8 رنز بنا کر ٹم سا ﺅتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پہلی اننگز میں سنچری بنانےوالے اظہر علی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بعدازاں حارث سہیل 9، اسد شفیق صفر، امام الحق 22 اور کپتان سرفراز احمد 28، بلال آصف 12 اور یاسر شاہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بابراعظم نے کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی اور 51 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے جو 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ 123 رنز سے جیت لیا۔یاد رہے کہ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 274 اور پاکستان نے 348 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 17:29:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :