یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹ حاصل کرکے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا،ڈی پی او صوابی

بدھ 19 دسمبر 2018 14:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی اور ڈی سی صوابی سلمان لودھی نے ٹیسٹ کرکٹر سٹار یاسر شاہ کے اعزاز میں پولیس لائن میں اعزازی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا،جس میں ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے یاسر شاہ کو اعزازی شیلڈ اور قیمتی قدیمی بندوق کو بطور اعزازی گفٹ پیش کی ،اس موقع پر ڈی سی صوابی سلمان لودھی نے بھی اپنی طرف سے یاسر شاہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی ،اس موقع پر ڈی سی صوابی سلمان لودھی ،ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی ، اے سی تابندہ کرکٹر سپورٹس صدر عامر نواب،یاسر شاہ،ایس پی مزمل خان ،ایس پی آیاز ملک ،ایس ڈی پی اوز ، ،اور یاسر شاہ کے سارے فیملی اور دیگر معزز افراد موجود تھے ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پولیس کی طرف سے اتنا اعزاز ملا اور ہمیں یہی عزت اور حوصلہ افزائی دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عوام کی خوشی کے لئے مزید بھی کارکردگی برقرار رکھیں گے۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے نہ صرف ضلع صوابی بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تیزترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والا واحد سٹار یاسر شاہ جنہوں نے 88سالہ ریکارڈ کو قائم کیا ،انکی حوصلہ افزائی ہر موڑ میں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے ملک میں امن کی بحالی لائی جا سکتی ہیں اور عوام میں محبت کے جذبے ابھر جاتے ہیں ۔اس موقع پر ڈی سی صوابی سلمان لودھی نے کہا کہ فخر کی بات ہیں کہ یاسر شاہ نے 15سال کی عمر میں اپنی کیریئر کو مزید بہتر کرکے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھ کر اب انہوں نے ہمارے سر فخر سے اونچا کیا اور ہمیں ہر موڑ میں انکی ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 14:35:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :